گورنمنٹ سکول جنڈو کے گورائیہ زیر آ ب،طالبات کو مسجد میں تعلیم دی گئی

گورنمنٹ سکول جنڈو کے گورائیہ زیر  آ ب،طالبات کو مسجد میں تعلیم دی گئی

محکمہ تعلیم کی غفلت کے با عث گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جنڈو کے گورائیہ میں کئی فٹ بارشی پانی کھڑا ہونے کے بعد طالبات کو مسجد میں تعلیم حاصل کرنے کا نوٹس آویزاں کر دیا گیا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول جنڈو کے گورائیہ میں 600کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں، سکول انتظامیہ نے نوٹس آویزاں کرکے بچوں کو قریبی جامع مسجد بلال میں طلب کرکے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ ہیڈ ٹیچر کا کہنا ہے کہ محکمہ کو متعدد بار صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں