سنٹرل جیل کی متعدد بیرکوں کا سیوریج سسٹم ناقص،چھتیں بوسیدہ

سنٹرل جیل کی متعدد بیرکوں کا سیوریج سسٹم ناقص،چھتیں بوسیدہ

سنٹرل جیل کی متعدد بیرکوں کا سیوریج سسٹم ناقص ہے اور سزائے موت کے 3 بلاکس اور متعدد بیرکوں کی چھتیں بھی بوسیدہ ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل کی متعدد بار نشاندہی کے باوجود بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیاجس پر آئی جی جیل خانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا ہے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل کا سیوریج سسٹم پرانا ہونے کی وجہ سے جیل حکام کے ساتھ قیدیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے، سنٹرل جیل کی بیرکوں 7.8.11.13 اور 14 کا سیوریج سسٹم اکثر بند رہتا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل مرزا ساجد بیگ نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ون ایگزیکٹو انجینئر کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا کہ سزائے موت کے سیل نمبر دو اے بی اور سی جبکہ بیرک نمبر 1.3 اور 4 کی چھتوں کی فوری مرمت کی بھی ضرورت ہے،ہنگامی بنیادوں نقائص کو ٹھیک کیاجائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں