کانفرنس ہال سی پی او آفس میں ٹیکس کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

 کانفرنس ہال سی پی او آفس میں ٹیکس کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسروں کی شرکت،ریجنل ایڈیشنل کمشنر آفیسر کی بریفنگ

گوجرانوالہ (کرائم رپورڑر)کانفرنس ہال سی پی او آفس میں ٹیکس کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،جس میں ضلع بھر سے ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسروں نے شرکت کی،ریجنل ایڈیشنل کمشنر آفیسر مرتضٰی صدیق نے افسروں کو انکم ٹیکس فائلر بننے کی اہمیت اور افادیت کے متعلق بریفنگ دی اورشرکاء کے ٹیکسز کے بارے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ورکشاپ کا مقصد گوجرانوالہ پولیس کے افسروں اور ملازمین کو انکم ٹیکس رجسٹریشن نمبر کے حصول،انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے فوائد اور اس کے ملکی معیشت پر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں