کمشنر کاٹی ایچ کیوہسپتال وزیرآباد اور مین بازار کا اچانک دورہ

کمشنر کاٹی ایچ کیوہسپتال وزیرآباد اور مین بازار کا اچانک دورہ

او پی ڈی اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا،مریضوں سے خیریت دریافت کی , اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدارآفس،رجسٹری برانچ، تحصیل کونسل میں بھی گئے

وزیرآباد(نامہ نگار) کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال اور مین بازار کا اچانک دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ہسپتال کے دورہ پر عمرشریف راٹھور اور دیگر نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے او پی ڈی اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا عملے سے ملے اور مریضوں سے خیریت دریافت کی۔ کمشنر نے سہولت بازار وزیرآباد میں روز مرہ استعمال کی چیزوں کے بارے میں لوگوں سے پوچھ گچھ کی اور ریٹ لسٹ چیک کی، بعد ازاں کمشنر اسسٹنٹ کمشنر آفس تحصیلدارآفس رجسٹری برانچ، تحصیل کونسل میں گئے اورسائلین کی شکایات سن کر متعلقہ افسروں کو فوری ازالے کی ہدایات دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں