ہیڈ بمبانوالہ:سڑک پر جھکا در خت شہریوں کی زندگی کیلئے خطرہ

ہیڈ بمبانوالہ:سڑک پر جھکا در خت  شہریوں کی زندگی کیلئے خطرہ

انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی چشم پوشی کے با عث جی ٹی روڈ پرجھکا درخت شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا

ہیڈ بمبانوالہ(نامہ نگار )موسم برسات کی وجہ سے کمزور جڑوں کے با عث سفید ے کے درخت کا سارا جھکاؤ رنجھائی کے قریب جی ٹی روڈ پر ہوگیا ہے ، مصروف ترین شاہراہ پر انسانی جانوں کو خطرہ ہے درخت کی بروقت کٹائی نہ ہونے سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ علاقہ مکینوں احمد چیمہ، خان ندیم خان، عصمت اﷲ چیمہ اور سیٹھ مٹھو نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک پر جھکے درخت کی کٹائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں