اراضی کا تنازع ،ماں بیٹے اور بیٹی کو لہولہان کردیا

 اراضی کا تنازع ،ماں بیٹے اور بیٹی کو لہولہان کردیا

ارشاد اور بلقیس زخمی ، ملزموں نے اینٹیں مار مار کر انگلی توڑ دی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)اراضی کے تنازع پر درجنوں افراد نے گھر پر اینٹیں برسا کر ماں بیٹے اور بیٹی کو لہولہان کردیا۔جواں سالہ خاتون کو گلی میں گھسیٹ گھسیٹ کر ہاتھ کی انگلی توڑ دی۔تھانہ فیروز والہ پولیس کو داتے والی کے رہائشی طاہر جاوید نے درخواست دی کہ محمد یعقوب،محمد رفیق،نور محمد،محمد اصغر ، محمد راشد، طارق ، کاشف ، شاہد علی ، عدیل ، ریاست ، بابر علی،نعمان،شبیر وغیرہ نے گھر پر اینٹیں برسانا شروع کردیں۔جس سے ارشاد بی بی اور بلقیس زخمی ہوگئیں ملزم خواتین کو پکڑ کر گلی میں گھسیٹتے رہے اور اینٹیں مار مار کر انگلی توڑ دی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں