سیکرٹری ایکسائز کا گوجرانوالہ دفتر پر چھاپہ , ای ٹی او سمیت 3 اہلکار معطل , ایجنٹ مافیا کیخلاف مقدمات کا حکم

سیکرٹری ایکسائز کا گوجرانوالہ دفتر پر چھاپہ , ای ٹی او سمیت 3 اہلکار معطل , ایجنٹ مافیا کیخلاف مقدمات کا حکم

سیکرٹری وقاص محمود کو دیکھ کر ایجنٹوں کی دوڑ لگ گئی ، ایکسائز پراپرٹی اور موٹر برانچ میں موجود سائلین سے مسائل پوچھے ،ٹائوٹ مافیا کیخلاف پولیس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب وقاص محمود نے ایکسائز دفتر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا ،ایک ای ٹی اواور انسپکٹر سمیت 3 اہلکار معطل کر د ئیے جبکہ ایکسائز دفتر کے باہر موجود ایجنٹ مافیا کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات بھی دے د ئیے ۔گزشتہ روز سیکرٹری نے ایکسائز دفتر کے باہر موجود ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ۔ایجنٹوں نے سیکرٹری ایکسائز کو دیکھ کر دوڑ لگا دی۔سیکرٹری وقاص محمود نے ایکسائز پراپرٹی اور موٹر برانچ کے دورہ کئے اور وہاں موجود سائلین سے ان کے مسائل پوچھے اور افسروں کو ٹیکس ریکوری اور شہریوں سے اچھا سلوک کرنے کی ہدایت کی ۔سیکرٹری ایکسائز نے دورہ کے دوران ای ٹی او اعجاز محمود ،انسپکٹر سید سیان اور موٹر برانچ میں تعینات کلر ک کو معطل کرنے کے احکامات دئیے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی کے احکامات پر ایکسائز دفتر کے باہر موجود ایجنٹ ما فیا کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشن کو مراسلہ جاری کیا گیا اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا کہا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں