قتل میں ملوث 2اشتہاری ملزم گرفتار

قتل میں ملوث 2اشتہاری ملزم گرفتار

پولیس نے دو مختلف مقامات سے قتل میں ملوث دو اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزموں میں احسان اور عرفان شامل ہیں،ملزم احسان نے گکھڑ میں بھتہ نہ دینے پر گھر کے اکلوتے وارث کو قتل کیا اور یوگنڈا فرار ہو گیا تھا جسے فیصل آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم عرفان 10سال قبل تھانہ سول لائن گجرات کے علاقہ میں دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کر کے روپوش ہو گیا تھا جسے ایس ایچ او پیپلز کالونی عدنان اعجاز نے گرفتار کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں