عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ،پولیس لائنز میں تقریب

عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ،پولیس لائنز میں تقریب

نبی پاک ؐ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کیلئے سرچشمہ ہدایت:آرپی او،سی پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں آرپی او، سی پی او، ڈی سی، سینئر افسروں ، نامور نعت خواں اور علما ئے اکرام نے شرکت کی ،آرپی او راؤ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک ؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ تمام انسانوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ،آج مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کی بڑی وجہ احکامات خداوندی اور سیرت النبی ؐ سے دوری ہے ،سی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کااسوہٗ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ، دین و دنیا اور آخرت میں نجات و کامیابی کا زینہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نئی نسل کو رحمت اللعالمین کے طرز زندگی سے روشناس کرنے کے لئے معاشرے میں جا بجا سیرت النبی ؐ کانفرنسز کاانعقاد کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں