گجرات:مغوی بچہ بازیاب ،خاتون سمیت 2اغواکارگرفتار

گجرات:مغوی بچہ بازیاب ،خاتون سمیت 2اغواکارگرفتار

ریلوے روڈ سے 2 موٹر سائیکل سواروں ں نے بھکاری خاتون سے بچہ چھیناتھا

گجرات( نامہ نگار،سٹی رپورٹر )تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے اغوا ہونے والے 2ماہ کے بچے کو پولیس نے 24گھنٹوں کے اندربحفاظت بازیاب کروا لیا اورخاتون سمیت 2اغواء کارو ں کو گرفتارکرلیا، ریلوے روڈ سے 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار بھیک مانگنے والی خاتون کی گود سے 2ماہ کے بچے کو چھین کر فرار ہو ئے اور بچے کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج کیا گیا ،پولیس نے ملزموں کو ٹریس کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ملزموں سہیل شاہ سکنہ شہانے معین الدین پوراور نائمہ دختر تامل شاہ کوگرفتار کرکے بچے کوبازیاب کرواکے والدین کے حوالے کردیا،گرفتارملزم ملزم سہیل شاہ نے انکشاف کیا کہ میری بہن بے اولاد ہے ،میں اور میرا بہنوئی موٹر سائیکل پر ریلوے روڈ پر پہنچے اور وہاں پر موجود بھیک مانگنے والی خاتون کی گود سے بچے کو چھین کر فرار ہو ئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں