وائس آف لائرز گروپ کے عہدیداروں کی تقریب حلف بر داری

وائس آف لائرز گروپ کے  عہدیداروں کی تقریب حلف بر داری

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود مشن ہے جسے مخالفین کوشش کے باوجود ختم نہیں کر سکے ، وائس آف لائرز گروپ وکلا کی آواز بنے گا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار گوجرابوالہ کے سابق صدر محسن یعقوب بٹ نے وائس آف لائرز گروپ کے عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ مخالفین کی لاکھ کوششوں کے باوجود گروپ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے ، اس سال بھی الیکشن میں موجود ہیں اور آئندہ سال بھی بار الیکشن میں شامل ہونگے ۔ وائس آف لائرز کے چیئرمین سردار خلیل ،سر پرست اعلیٰ شفقت رضا منہاس ،صدر طارق اقبال رانا ،جنرل سیکرٹری احسن اشرف نے کہا کہ گروپ کی تشکیل کا مقصد بار کی اجتماعی فلاح و بہبود ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں