بلدیاتی افسروں نے فنڈز کے استعمال میں‌ میئر کے صوابدیدی اختیار کو ماننے سے انکار کر دیا

بلدیاتی افسروں نے فنڈز کے استعمال میں‌ میئر کے صوابدیدی اختیار کو ماننے سے انکار کر دیا

شیخ ثروت اکرام نے چیئرمینوں کے حلقوں میں 20،20 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ جات تیار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ، افسروں نے فنڈز کے استعمال پر پابندی کا کہہ کر معذرت کرلی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر بلدیاتی نمائندوں اور میونسپل کارپوریشن کے افسروں میں ٹھن گئی ،20,20لاکھ روپے فی یونین کونسل پر خرچ کرنے کے میئر کے صوابدیدی اختیار کو افسروں نے ماننے انکار کردیا، عدالتی حکم پر بحال ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے میئر نے حزب اقتدار کے چیئرمینوں کے حلقوں میں بیس، بیس لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ جات تیار کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن میونسپل کارپوریشن کے افسروں نے حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے میئر کے احکامات ماننے سے انکار کردیا، شیخ ثروت اکرام اور بلدیہ افسروں کے مابین ترقیاتی منصوبوں کے فنڈذ کے استعمال کرنے کی وجہ سے اختلاف پیدا ہوگیا تاہم مسلم لیگی چیئرمینوں عمر جاوید بٹ ،عامر اکرام بٹ ،ملک متین ،لالہ ظہیر ،حاجی صدیق انصاری اور دیگر نے کہا کہ افسروں کے درمیان کوئی محاذ آ رائی نہیں تمام بلدیاتی نمائندے اور افسر شفاف ترقیاتی فنڈز کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی اختیار کررہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں