سیالکوٹی پھاٹک انڈر پاس پر دوبارہ لنڈابازار قائم ہوگیا

سیالکوٹی پھاٹک انڈر پاس پر  دوبارہ لنڈابازار قائم ہوگیا

ریلوے پولیس کے آپریشن کے باوجود سیالکوٹی پھاٹک انڈر پاس پر دوبارہ لنڈابازار قائم ہوگیاجبکہ کارپوریشن کی حدود میں شامل انڈر پاس کا راستہ بھی بند کردیا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گزشتہ روز ریلوے پولیس نے سیالکوٹی پھاٹک اور گردونواح میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے دکانیں قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور دکانیں سیل کردیں لیکن بااثر افراد نے دوبارہ اراضی پر لنڈا بازار قائم کرکے دکانداروں سے کرایہ وصول کرنا شروع کردیا جبکہ کارپوریشن کی حدود میں شامل انڈر پاس کا راستہ بھی بند کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں