گوجرانوالہ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی شروع

گوجرانوالہ میں انتخابی فہرستوں  کی نظر ثانی شروع

الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا عمل شروع کردیا ،ضلع میں تصدیق کنندگان کی گھر گھر جاکر کوائف کی درستگی کی جارہی ہے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرII ’ گوجرانوالہ محمد ندیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق انتخابی فہرستوں کی معیادری نظر ثانی 2021-22 کا عمل شروع ہو چکا ہے ، 7 نومبر2021 سے ضلع گوجرانوالہ میں تصدیق کنندگان اپنے تفویض کردہ علاقوں میں گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق’ نئے ووٹ کا اندراج ’ فوت شد گان کے ووٹ کو حذف اور ووٹ کے کوائف کی درستگی کا کام کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں