اگوکی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ،ڈینگی مچھر کی بھرمار

اگوکی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ،ڈینگی مچھر کی بھرمار

موماں کلاں میں 4 جوہڑوں کے کنارے کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )اگوکی میں کوڑے کے انباروں سے ڈینگی مچھر کی بھرمار ہو گئی ، بچوں بڑوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں ،سیالکوٹ کی اہم یونین کونسل کے مثالی گاؤں موماں کلاں میں 4 جوہڑوں کے کنارے کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہے ہیں، معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں بارہا اس اہم عوامی مسئلہ کی جانب توجہ دلائی گئی مگر طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہ ہوسکا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کو بھی سیوریج و کچرا کنڈی جیسے مسائل کے تدارک کے لئے درخواستیں دی گئیں مگر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگوں کے پاس ایسے بجٹ ہوتے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اہلیان موماں کلاں کی اپیل ہے کہ زیادہ آبادی کے حامل دیہی علاقوں سے سب سے زیادہ ووٹوں کا حصول ہے مگر اس جانب توجہ نہیں دی جا رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں