ملکوال:دو افراد نے دو ست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ملکوال:دو افراد نے دو ست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

عرفان شاہ اور تصور اقبال مہندی میں جانے کا کہہ کر ہارون کو ساتھ لے گئے , راستے میں پستول سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، مقدمہ درج

ملکوال(سٹی رپورٹر)رسم مہندی میں لے جانے کے بہانے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ ارشد محمود سکنہ گوجرہ نے تھانہ گوجرہ کو درخواست دی کہ اس کا 19 سالہ بیٹا ہارون عبدالاحد بیکری پر ملازم تھا، وقوعہ کے روز اس کے دوست عرفان شاہ اور تصور اقبال کار پر بیکری پر آئے اور رسم مہندی کی تقریب میں شرکت کے بہانے ساتھ لے گئے ، راستے میں پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں