تتلے عالی:وتر کم ہو نے پر ہزاروں ایکڑ پر گندم نہ اگ سکی

تتلے عالی:وتر کم ہو نے پر ہزاروں ایکڑ پر گندم نہ اگ سکی

2 ماہ سے نہروں کی بندش کے با عث کاشتکاروں کو مشکلات ،دوبارہ بوائی کاآغاز

تتلے عالی(نامہ نگار )وتر کم ہو نے پر ہزاروں ایکڑ رقبہ پر گندم نہیں اگ سکی ،زمینداروں نے دوبارہ کاشت شروع کر دی ۔اس حوالے سے مقامی زمینداروں،حاجی عبدالغفور گجر،شبیر احمد نمبردار ،لالہ افضل ودیگر نے بتایا کہ تمام نہروں کو پانی کی سپلائی دو ماہ سے بند ہے ،ٹیوب ویل سے سیراب کھیتوں میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث گندم نہیں اگ سکی ،کھاد،بیج وغیرہ کی مد میں فی ایکڑ 14ہزار روپے نقصان ہوا ہے ، گندم کی کاشت کیلئے دوبارہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں