ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پر سرکاری چھٹی کیجائے :علماکرام

 ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پر سرکاری چھٹی کیجائے :علماکرام

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )حضرت ابوبکر صدیقؓ اسلام قبول کرنیوالے پہلے اصحاب رسول ؐ تھے ،ان کا شمار نبی اکرم ﷺ کے قریبی ترین لوگوں میں ہوتا ہے ، حکومت 22جمادی الثانی کو حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پر سالانہ سرکاری چھٹی کا اعلان کرے ،یوم حضرت ابوبکر صدیقؓ کی سرکاری چھٹی منظور ہونے تک پاکستان بھر میں پرامن تحریک چلائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارقائد اہلسُنت پاکستان وسرپرست اعلی سُنی علماء کونسل پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی، علامہ محمد اشرف طاہر،صاحبزادہ حافظ محمد عمر،مولانا عبالواحد رسولنگری،صاحبزادہ علامہ نعمان ضیاء فاروقی،مولانا مفتی اسلم طارق،مفتی عبدالوحیدجلالی، رنما بلوچستان مولانا رمضان مینگل،مولانا اکرام اﷲ خان،قاری اعجاز احمدنے مجاہد اہلسُنت مولانا شوکت نصیر شہید کے تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا شوکت نصیر شہیدکی دینی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ایسے شفیق اور اصحابہ اکرام کی عظمت کے سپاہی دنیا میں صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں