حافظ آباد میں 30 ارب روپے کے منصوبے جاری :ڈی سی

حافظ آباد میں 30 ارب روپے کے منصوبے جاری :ڈی سی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آبادآصف رضاکاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے حافظ آباد میں30ارب کی لاگت سے عوامی فلاحی بہبود کے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

ان منصوبوں کی معیارکیمطابق بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس لئے تمام متعلقہ محکمے اپنے منصوبوں کوجلدسے جلد مکمل کر ائیں۔انہوں نے خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ کوارڈ ی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ایم این اے شوکت علی بھٹی،ایم پی اے احسن انصر بھٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اینڈ فنانس حامد ناصرگورائیہ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ حافظ مبشرالحسن،پی ٹی آئی رہنام مبشرعباس بھٹی،شعیب حیات تارڑ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مراد حسین،اے سی پنڈی بھٹیاں مدثر ممتاز نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سر براہی میں حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبوداورتعمیروترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اورحکومت کی کوشش ہے کہ جو ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں انہیں بروقت مکمل کرایا جائے جس کیلئے تمام متعلقہ محکموںکواس حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کوتیزکرناہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیارکوہرصورت بہتربنایا جائیگا۔شوکت علی بھٹی اورایم پی اے احسن انصر بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خا ن اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نے حافظ آباد کی ترقی کیلئے جو فنڈز دئیے ہیں ماضی میں کسی حکومت نے اتنے فنڈز نہیں د ئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں