واپڈاہائیڈرو یونین نے دفاتر کی تالا بندی کی دھمکی دیدی

واپڈاہائیڈرو یونین نے دفاتر کی تالا بندی کی دھمکی دیدی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گیپکو اتھارٹیز اور حکام نے اگرواپڈ اہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کے چیئرمین خان ولی الرحمن خان کی جانب سے پیش کئے جانے والے 14نکاتی ایجنڈے کو منظور نہ کیا تو ایک ہفتہ بعد گوجرانوالہ ریجن میں گیپکو کے تمام دفاترکی تالا بندی کرکے احتجاج کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں گے ۔

 ان خیالات کا اظہار واپڈاہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کینٹ سرکل کے وائس چیئرمین ذوالفقار تارڑ نے ملازمین /ورکرز کے ہنگامی اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خان ولی الرحمن خان کا چودہ نکاتی ایجنڈہ ملازمین کے دل کی آواز ہے ،اب گیپکو میں لوٹ مار اور بندربانٹ کا بازار بند ہونا چاہیے ۔

گیپکو ملازمین کے حقوق کوسلب کرکے بورڈ آف ڈائریکٹرزاور گیپکو حکام کمپنی کے کروڑوں روپے جس طرح ضائع کررہے ہیں ،ان اثاثہ جات کو تباہ ہونے سے بچانا گیپکو ورکرز یونین کی ذمہ داری ہے اور یونین کے چیئرمین خان ولی الرحمن نے اس لوٹ مار کے خلاف جو آواز بلند کی ہے ریجن بھر کے ملازمین انکی کال پر لبیک کہنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں