100فیصدبائیومیٹرک حاضری نہ آنے پہ 18ہیڈکانسٹیبلزکی تنخواہ کاٹ لی گئی

100فیصدبائیومیٹرک حاضری نہ آنے  پہ 18ہیڈکانسٹیبلزکی تنخواہ کاٹ لی گئی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) پولیس میں ڈیوٹی حاضری کی سخت چیکنگ سوفیصدبائیومیٹرک حاضری نہ آنے پہ 18ہیڈکانسٹیبلزکی دو دو دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔

 گوجرانو الہ میں ایس ایس پی آپریشن آصف امین نے حکم دے رکھاہے کہ سب ملازمین بائیومیٹرک حاضری 100فیصدیقینی بنائیں جسکی چیکنگ کی گئی تواٹھارہ تھانوں میں تعینات18ہیڈکانسٹیبلزکی بائیو میٹرک حاضری سوفیصدنہ نکلی جس پر دودو دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم جاری کردیاگیاہے ، ا یس ایس پی آپریشن نے تمام تھانہ جات سے بائیومیٹرک حاضری کا ریکارڈطلب کیاجس میں ہیڈکانسٹیبلزکی حاضری 50فیصدسے کم تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں