علی پور چٹھہ میں نوسرباز خواتین کا گروہ سرگرم ، تاجر لٹنے لگے

علی پور چٹھہ میں نوسرباز خواتین  کا گروہ سرگرم ، تاجر لٹنے لگے

علی پور چٹھہ(نامہ نگار)چوروں ڈکیتوں کے بعد اب علی پور چٹھہ میں نوسرباز خواتین کا گروہ سرگرم ہو گیا ۔

کپڑا کی دکان سے 38ہزار کا کپڑا چرا لیا گیا۔ شہری عدم تحفظ کا شکار۔ پولیس تھانہ خاموش تماشائی بن گئی ۔گزشتہ روز محافظ مارکیٹ علی پورچٹھہ میں واقع کپڑے کی دکان سے بوسکی کپڑے کے 3تھان جن کی مالیت تقریبا 38000 روپے بنتی ہے چرا لئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں