گجرات:بغیر ویکسی نیشن خدمات پر ہال سیل کرنے کی ہدایت

گجرات:بغیر ویکسی نیشن خدمات پر ہال سیل کرنے کی ہدایت

گجرات (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے 6 ماہ قبل کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے وہ فوری قریبی سنٹر سے بوسٹر ڈوز لگوائیں ۔

کورونا وباء کی روک تھام کے لئے علماء کرام شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کر دار اداکریں ،این سی او سی کی ہدایات کے مطابق مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

چیکنگ ٹیمیں بغیر ویکسی نیشن خدمات فراہم کرنے والے میرج ہالز اور ریسٹورنٹس کو فوری سیل کر دیں اور کم از کم تین دن تک نہ کھولا جائے ، یہ ہدایات انہوں نے ضلعی امن کور کمیٹی کے ممبران اور ضلع میں کورونا کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں