ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ترقی کیلئے اہم ہیں :حمزہ شکیل

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ترقی کیلئے اہم ہیں :حمزہ شکیل

وزیرآباد(نامہ نگار)چیئرمین FUBاینڈ صدر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل بورڈ آف مینجمنٹ ڈسٹرکٹ وزیرآباد حمزہ شکیل بھٹہ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ وزیرآباد کا دورہ کیا ۔

حمزہ شکیل بھٹہ نے اس موقع پر کہا کہ ہنر مند بن کر ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لینا ارض پاک کے ہر نوجوان کی ذمہ داری ہے ،نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فنی تربیت فراہم کررہے ہیں،نوجوان طالبعلموں کو ہنر مند بنانے ،انکی حوصلہ افزائی کیلئے ادارہ بہترین اقدامات کررہا ہے ، بطور صدر ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ڈسٹرکٹ وزیرآبادا پنی تمام تر صلاحیتیں نوجوانوں کو فنی تربیت دلوانے اور انکے مستقبل کوتابناک بنانے میں صرف کروں گا۔اس موقع پر سینئر ایریا منیجر اقبال میاں، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ،ضلعی صدر پی ٹی آئی افضل چیمہ،کاشف محمود خان ،لالہ خلیل،خواجہ محمد شعیب،حاجی نصیر احمدارائیں،حمید اختر چڈھا،مرزا امان اللہ،انصر شفیق مغل،جمال احمد بھٹہ،عرفان منشا،پرنسپل محمد آصف اقبال،ربیع گل،سیٹھ عارف کے علاوہ معززین علاقہ وسٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان فنی تربیت کی تکمیل کے بعد مہارت سے ملک اور دنیا بھر مین اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں