پنڈی بھٹیاں:زرعی موٹروں،سولر پلیٹوں کی چوری معمول

پنڈی بھٹیاں:زرعی موٹروں،سولر پلیٹوں کی چوری معمول

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تھانہ صدر کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہوگئے ، زیادہ وارداتیں زرعی موٹروں اور قیمتی سولر پلیٹوں کی ہونے لگیں ۔

گزشتہ شب بھی کھوہ ترکھاناں کے قریب کاشتکار مہدی حسن کی6لاکھ روپے کی سولر پلیٹیں نامعلوم چور اتار کر لے گئے ، زرعی موٹروں اور قیمتی سولر پلیٹوں کی چوری تو معمول بن چکی ہے جس سے شہری راتیں جاگ کر قیمتی اشیا کی حفاظت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پولیس وارداتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ قیمتی اشیا کی چوری کے مقدمات بھی درج نہیں کئے جاتے محض درخواستیں لیکر ہی ٹرخا دیا جاتا ہے ، پولیس کے ہاتھ جب کوئی چور گینگ لگ بھی جاتا ہے تو مبینہ طور پر مال پانی لیکر برآمدگیاں نہیں کی جاتیں جس سے وارداتوں میں کمی کے بجائے ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور وارداتوں کی روک تھا م کیلئے ٹھوس اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں