2500 ڈینگی لاروے برآمد،3500مقامات خطرناک قرار

2500 ڈینگی لاروے برآمد،3500مقامات خطرناک قرار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) رواں سیزن میں 2500 ڈینگی لاروے برآمدہوئے ،ہیلتھ اتھارٹی نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو متحرک کردیا ،ساڑھے تین ہزار مقامات کو ڈینگی کے حوالے سے خطرناک قراردیکر سرویلینس تیز کردی۔

 ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں ڈینگی سیزن میں ضلع بھر میں ڈینگی کے مریض اور تعداد بڑھنے پر ہسپتال میں 50 بیڈز لگادیئے گئے ہیں ، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے ، ڈینگی افزائش پر قاپو نہ پانے والے تین تجارتی مراکز پر مقدمات بھی درج کروادیئے گئے ہیں ،انسداد ڈینگی ٹیموں نے 4ہزار سے زائد گھروں،فیکٹریوں اورتجارتی مراکز کی انسپکشن کی اور اڑھائی ہزار مقامات سے ڈینگی لاروابرآمد ہونے پر تلف کیا گیا، ہیلتھ اتھارٹی کی انسداد ڈینگی ٹیموں کو ہاٹ سپاٹ مقامات کی 30 سے 40 مرتبہ انسپکشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں