گجرات:مز دور کی روزانہ اجرت 1250 روپے مقرر ،عملدر آ مد کیلئے ٹیمیں تشکیل

 گجرات:مز دور کی روزانہ اجرت 1250  روپے مقرر ،عملدر آ مد کیلئے ٹیمیں تشکیل

گجرات(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 32,000 روپے اور روزانہ کی اجرت 1250 روپے ہو گی۔

جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام فیلڈ سٹاف پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ضلع گجرات کے اندر موجود صنعتی و کمرشل اداروں مثلاً پٹرول پمپ، بھٹہ جات، سکولوں، ہسپتال اور دیگر ادارہ جات میں جا کر آ گاہی دے رہی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں