تتلے عالی :کاشتکاری کیلئے ہزاروں میزائل واٹرپمپس کی تنصیب

تتلے عالی :کاشتکاری کیلئے ہزاروں میزائل واٹرپمپس کی تنصیب

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں کاشتکاروں نے آبپاشی کیلئے ہزاروں میزائل واٹرپمپس نصب کرلئے ، جس سے زیر زمین پانی کی شدید کمی کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گیپکو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں کسانوں نے لاکھو ں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس اور دیگر اخراجات سے بچنے کیلئے زرعی علاقوں میں ملکی وغیر ملکی ساختہ ہزاروں کی تعداد میں سب مرسیبل پمپس نصب کر رکھے ہیں جس سے کاشتکارگھریلو کنکشن پربھی ٹربائن کے مساوی پانی حاصل کرکے اپنی اراضی کو سیراب کر رہے ہیں۔گیپکو ایریاز میں 2لاکھ سے زائد مرسیبل پمپس کی تنصیب سے دیہاتی علاقوں میں ٹرانسفارمرز پر لوڈ اور ٹرانسفارمرز کے جلنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ میزائل پمپس سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری بھی کی جا رہی ہے جس سے گیپکو کو کروڑوں روپے خسارے کا سامنا ہے ۔گیپکو افسروں کا کہنا ہے کہ خسارہ کو کنٹرول اور بوجھ صارفین پر ڈالنے کی بجائے میزائل پمپس نصب کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں