انٹر پارٹ ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات 20اکتوبرسے شروع ہونگے

انٹر پارٹ ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات 20اکتوبرسے شروع ہونگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے والے 61 ہزار 144 امیدواروں میں سے 35 ہزار 586 امیدواروں نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات میں شرکت کیلئے اپنے داخلہ فارم جمع کروا دیئے ہیں، امتحانات کا انعقاد 20 اکتوبر سے ہوگا۔

 گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے 13 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ امتحان میں 61 ہزار 144 امیدوار فیل قرار پائے تھے ، بورڈ حکام نے فیل ہونے والے امیدواروں کیلئے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات کی فیسوں کے شیڈول کا اعلان کیا تھا اور25 ستمبر تک سنگل فیس کے ساتھ 35 ہزار 586 امیدواروں نے اپنے داخلہ فارم جمع کروادیئے ہیں جبکہ امتحان میں فیل ہونے والے 25 ہزار 558 امیدوار کسی وجہ سے اپنے داخلہ فارم جمع نہیں کرواسکے ۔ امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کو 10 اکتوبر کے بعد رولنمبر سلیپس جاری کردی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں