بجلی چوری:ڈویژن بھر میں100ایف آئی آرز کا اندراج،200سے زائد افراد کی گرفتاری:کسی سے رعایت نہیں ہوگی:کمشنر

بجلی چوری:ڈویژن بھر میں100ایف آئی آرز کا اندراج،200سے زائد افراد کی  گرفتاری:کسی سے رعایت نہیں ہوگی:کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث با اثر افراد کے خلاف بلا رو رعایت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اسکے ساتھ بقایاجات وصولی مہم کے دوران بھی ٹھوس ایکشن لیتے ہو ئے سرکاری واجبات قومی خزانے میں جمع کرائے جار ہے ہیں۔

 بجلی چوری قومی جرم ہے اور اس میں ملو ث کسی بھی فرد’ کاروباری ادارے اور شخصیت سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،گیپکو’ ضلعی انتظامیہ اور پو لیس مشترکہ طورپر بجلی چوروں کے خلاف مسلسل موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجہ میں ڈویژن بھر میں 100 سے زائد ایف آئی آر ز کا اندراج اور 200 سے زائد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے سیکرٹری انرجی پنجاب ڈاکٹر ندیم رؤف کی زیر صدارت منعقدہ یڈیو لنک اجلاس کے دوران کیا۔ سیکرٹری انرجی نے اب تک بجلی چوری اور ڈیفالٹرز کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ قومی اہمیت کے حامل اس ٹاسک میں زیرو ٹالرنس دکھاتے ہوئے با اثر بجلی چوروں کیخلاف ایکشن جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں