گجرات:ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیزکرنے کا حکم

گجرات:ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیزکرنے کا حکم

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کو تیز کی جائے۔۔۔

حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 165 سکیموں کو شامل کیا ہے جن پر 76ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، اس سال 1249 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ایکسین بلڈنگ محمد رؤف، ایکسین ہائی ویز محمدآصف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈی او سپورٹس راحیل باجوہ، سوشل ویلفیئر آفیسر مبشر اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ہائی ویز کی 107، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 7، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 7، فاریسٹ کی ایک ، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی 1، سپورٹس کی 1، محکمہ صحت کی 14، پبلک بلڈنگ کی 16، ہائر ایجوکیشن کی 2، محکمہ سوشل ویلفیئر کی 2 اور ریسکیو 1122 کی 4 سکیمں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اس وقت جاری سکیموں کی فنانشل پراگریس 34 فیصد جبکہ فزیکل پراگریس 63 فیصد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں