نوشہرہ ورکاں:ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا نے کا ہدف

نوشہرہ ورکاں:ایک لاکھ سے زائد بچوں کو  پولیو سے بچائو کے قطرے پلا نے کا ہدف

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سال 2023 کی آخری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جو یکم دسمبر تک جاری رہے گی مہم کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر۔۔۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر کیا۔ فوکل پرسن الیاس ڈوگر نے بتایا کہ پانچ روزہ مہم میں تحصیل بھر میں 100348 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلانے جائیں گے جس کے لئے 391 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 356 موبائل ٹیمیں 27 فکس اور 8 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں