نوجوانوں کو مولانا ظفر علی خان کے افکار کو مشعل راہ بنانا ہوگا:حاجی اشفاق

نوجوانوں کو مولانا ظفر علی خان کے افکار  کو مشعل راہ بنانا ہوگا:حاجی اشفاق

وزیرآباد (نمائندہ دنیا ) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے مرکزی سرپرست حاجی محمد اشفاق نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مولانا ظفر علی خان کے افکار کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔۔۔

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان ؒ نے ثابت کردیا کہ قوم کی حقیقی رہنمائی وقیادت نااہلوں،طالع آزماؤں یا کم حوصلہ انسانوں کاکام نہیں ،مولانا ظفر علی خاں ؒ کی سیاست وصحافت آج ہمارے سیاستدانوں اور صحافیوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔وہ مولانا ظفر علی خان ؒ کی67ویں برسی کے موقع پر مولانا ظفر خان ؒ کے مزار پر چادر پو شی اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں