اپرچناب کینال ،مرالہ راوی لنک کے پلوں کی حالت زار

اپرچناب کینال ،مرالہ راوی لنک کے پلوں کی حالت زار

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار)اپرچناب کینال اورمرالہ راوی لنک پربنے دونوں قدیمی پل شکستہ،حادثات کا خطرہ منڈلانے لگا ۔

مرکزی قصبہ ڈھلیوالی کے قریب ہیڈمرالہ تاکلووال روڈپر دو نہروں اپرچناب اورمرالہ راوی لنک پرسو سال سے بنے دونوں پل جوبالکل ساتھ ساتھ ہیں انتہائی شکستہ ہوچکے ہیں،عرصہ درازسے دونوں پلوں کی تعمیرومرمت نہ ہونے سے حادثات کے خطرات منڈلارہے ہیں ، یہ دونوں پل ہیڈمرالہ اورکلووال سمیت سیالکوٹ ایئرپورٹ اورسینکڑوں دیہات کوآپس میں ملاتے ہیں دوسری طرف تمام سرکاری،غیرسرکاری سکول اورکالج انکے کناروں پرواقع ہیں جسکی وجہ سے روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں جہاں عام چھوٹی بڑی گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں وہاں طلباوطالبات کی درجنوں گاڑیاں بھی روزانہ کی بنیادآتی اورجاتی ہیں۔شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنرگوجرانوالہ اورڈی سی سیالکوٹ سے نوٹس لیکرفوری طورپردونوں پلوں کی تعمیرومرمت کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں