بچوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری :تابانہ سجاد
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چیف پراونشل کمشنر فار چائلڈ محتسب پنجاب تابانہ سجاد نصیر نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔۔۔
جبری مشقت ، چائلڈ لیبر ،کم عمری کی شادی سمیت نظر انداز بچوں کے حوالے سے ہیلپ لائن 1050 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا براہ راست اور بذریعہ ای میلcpcc.punjab@gmail.comobd.یا ٹیلی فون نمبر 04599212425 پر شکایت کی جا سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈوائزر برائے محتسب سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد بھی موجود تھے ۔ چیف پراونشل کمشنر فار چائلڈ محتسب پنجاب تابانہ سجاد نصیر نے کہ بچوں کو جنسی ہراسگی، انڈسٹر ی ،گھروں، بھٹہ خشت،زرعی سیکٹر میں چائلڈ لیبر ، سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ اور آن لائن بچوں کی ہراسگی کی روک تھام کیلئے محتسب پنجاب کا دفتر متحرک انداز میں کام کر رہا ہے ، شکایات پرمحتسب دفتر میں درخواست پر 45 دن میں فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اسکے لئے وکیل یا کسی قسم کی اخراجات بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر ، کم عمری کی شادی کے حوالے سے واضح قوانین موجود ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری میں سخت سزائیں موجود ہیں۔