وزیرآباد:دوران ڈکیتی چھینی گئی کاربرآ مد ،2 ملزم گرفتار

وزیرآباد:دوران ڈکیتی چھینی گئی کاربرآ مد ،2 ملزم گرفتار

وزیرآباد (نامہ نگار)پولیس تھانہ سوہدرہ نے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی کار برآمد کر کے 2ملزم گرفتار کر لئے ۔اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا نے سوہدرہ پولیس سٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور سی آئی اے نے ملکر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کار چو رگروہ کے دوارکان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک آنے جانے والوں کو لوٹنے میں بھی ملوث ہیں ،چند روز قبل کوٹ رسولپوریاں کا رہائشی اجمل اپنے کزن کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ سیالکوٹ روڈ وزیرآباد پر گل میرج ہال کے قریب پیچھے سے کار نے آ کر انہیں روک لیا اور تین افراد نے اسلحہ کے زور پر اجمل سے کار کی چابیاں اور قیمتی موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآ مد کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں