پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سویپ کریگی :امتیازچودھری

پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سویپ کریگی :امتیازچودھری

تتلے عالی(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 81اور پی پی68امتیاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو نے 30نومبر1967کو پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

،1970کے عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کی ،5جولائی1977کو جنرل ضیا الحق نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا اورضیا آمریت نے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جھوٹے مقدمہ میں تختہ دار پر لٹکا دیا،شہد کے جسد خاکی کو خفیہ پروازکے ذریعے ان کے آبائی شہر لاڑکانہ لایا گیا اورخاموشی سے سپر د خاک کر دیا گیا، شہید کے بیٹوں اور فیملی کو جنازہ میں شریک نہیں ہونے دیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کو پہلے جیل میں اور پھر گھر میں نظر بند کر دیا گیا یہی سلسلہ اس کے بعد بھی جاری رہا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی56سالہ داستان،مشکلات اور شہادتوں سے بھری ہوئی ہے اسی بنیاد پر الیکشن2024میں پھر سے میدان میں اتری ہے اﷲ کے فضل سے ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی اور آئندہ وزیر اعظم بلال بھٹو زرداری ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں