آل پاکستان بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیاگیا

آل پاکستان بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیاگیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، صدرِ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن واجد علی چودھری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ اور سیکرٹری جمخانہ شیخ عامر رحمان نے آل پاکستان بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ کا شارٹس کھیل اور غبارے فضا میں چھور کر افتتاح کردیا، ڈپٹی کمشنر اور صدر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔

 ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نسل کوکھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ان کی ہر سطح پر رہنمائی اورحوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی بہتری اور خوشحالی کیلئے بروئے کارلاسکیں۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور پاکستان آرمی، ریلوے ، واپڈا، ایس این جی پی ایل، پی ایم اے ڈی، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس اور ریلوے کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ پہلے روز کوالیفائنگ راؤنڈ کے میل اور فی میل کے سنگل کے 112 میچز ہوئے اور افتتاحی تقریب کے روز 48 میل کے سنگل اور 54 ڈبل کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں