بجلی چوری واستعمال میں کمی،ریکوری اور لائن لاسز پورا کرنے کیلئے خراب میٹرز کی مد میں اضافی وصولی

بجلی چوری واستعمال میں کمی،ریکوری اور لائن لاسز پورا کرنے کیلئے خراب میٹرز کی مد میں اضافی وصولی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے باعث بجلی چوری اور استعمال میں واضح کمی آگئی جبکہ گیپکو افسروں نے ریکوری اور لائن لاسز پورا کرنے کیلئے صارفین کو خراب میٹرزکی مد میں اضافی بل ڈالنا شروع کردیئے ہیں۔

 بڑی تعدادمیں گھریلو صارفین بجلی بلوں کی درستگی کیلئے گیپکو دفاتر پہنچنے لگے توگیپکو افسر ٹال مٹول کرکے اقساط کرنے پر مجبور کرنے لگے ،گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں گیپکو کے 40لاکھ سے زائد صارفین ہیں جن میں سب سے زیادہ گھریلو صارفین کی تعداد 35 لاکھ ہے ،موسم سرما کا آغاز ہونے پر جہاں بجلی کے استعمال میں واضح کمی آئی ہے وہاں بجلی چوری کی شرح بھی کم ہوئی ،جس کے باعث گیپکو کو ماہانہ اربوں روپے کی ریکوری میں دشواری کا سامنا ہوا ہے اورگیپکو حکام نے افسروں کو ریکوری ٹارگٹ اور سب ڈویژن سطح پر یونٹس کی ترسیل کا حساب 100فیصد کرنے کاٹارگٹ دیا ہے جس پر گیپکو افسروں نے صارفین کی بڑی تعداد کے میٹرز کو خراب ظاہر کرکے بھاری بل ڈالنا شروع کردیئے اور بیشتر صارفین کے کنکشنز بھی منقطع کرنا شروع کردیئے ۔صارفین نے حکام سے نوٹس کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں