ریجنل پٹرولنگ آفس میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح

 ریجنل پٹرولنگ آفس میں  ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان کردیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راؤ عبدالکریم و ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید کی خصوصی کاوش سے ریجنل پٹرولنگ آفیسر عرفان الحق نے ریجنل پٹرولنگ آفس میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ریجنل پٹرولنگ آفیسر عرفان الحق سلہریا اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں