دہشتگرد ہمارے بچے شہید کر کے مسنگ پرسنز بن جاتے ہیں:لواحقین

دہشتگرد ہمارے بچے شہید کر کے مسنگ پرسنز بن جاتے ہیں:لواحقین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سانحہ نوشکی کے شہداء کے لواحقین نے گوجرانوالہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمارے بچوں کو شہید کر کے مسنگ پرسنز بن جاتے ہیں۔

دہشت گرد سویلین،پولیس اور فوجی جوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،مسنگ پرسنز دہشت گردی کے بعد خود ہی روپوش ہو جاتے ہیں، حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ہمارے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ۔ہماری مالی مدد کی جائے ،حکومت بلوچستان نے ہماری کچھ مالی مدد کی ہے ،ہم بہت کرب سے گزر ہے ہیں۔چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں