موترہ:بجلی کے میٹروں کا حصول ناممکن ہوگیا

موترہ:بجلی کے میٹروں  کا حصول ناممکن ہوگیا

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ کی واپڈا سب ڈویژنوں میں بجلی کے میٹروں کا حصول ناممکن ہوگیا، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔۔

، واپڈا سب ڈویژن نمبر1’2اور 3میں نیو کنکشن کیلئے میٹروں کا حصول ناممکن ہوگیا ہے ،کئی کئی ماہ سے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے باوجود صارفین کے بجلی کے میٹرنہیں لگائے جارہے ،جو صارفین پیسے دیتے ہیں ان کے میٹر ایک ہفتہ کے اندر لگ جاتے ہیں اور جو صارف پیسے نہیں دیتے ان کے میٹر مہینوں نہیں لگتے اور صارفین کو یہ کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے کہ ابھی نیو کنکشن پر پابندی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں