نوشہرہ ورکاں:گندم کی 22 ایکڑ تیار فصل جل

نوشہرہ ورکاں:گندم کی  22 ایکڑ تیار فصل جل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)لاکھوں مالیت کی گندم کی 22 ایکڑ تیار فصل جل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پھمہ سراء میں۔۔

 ٹرانسفارمر کے سپارک سے گندم کی فصل کو آگ لگ گئی جسکی وجہ سے اعظم، الیاس، ریاست اور لیاقت نامی زمینداروں کی بائیس ایکڑ کے قریب گندم کی تیار فصل جل گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا جبکہ نواحی گاؤں میلو ورکاں تھریشر مشین کی سپارکنگ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے گندم کے ناڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وہاں موجود اہل دیہہ نے آگ کو پھیلنے سے روکا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں