کنزیومر کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا:ڈی سی گجرات

کنزیومر کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا:ڈی سی گجرات

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، صارف کے ساتھ زیادتی کرنے والے میوفیکچرنگ یونٹس، دکاندار حضرات کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈسٹرکٹ صارف پروٹیکشن کونسل گجرات پنجاب بھر میں اول پوزیشن پر رہا، ضلع گجرات میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو فعال کیا گیا ہے ، صارف مینوفیکچرز، دکاندار حضرات کے خلاف اپنی شکایات کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو جمع کرواسکتے ہیں ،تینوں تحصیلوں میں کنوزمر انسپکٹرز تعینات کئے جائیں گے ، کنزیومر کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صارف کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے سیکنڈ ائیر کے امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں طلبا کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے طلبا کی رولنمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں