سیالکوٹ:بائیکس کی بلاسود اقساط پر فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

سیالکوٹ:بائیکس کی بلاسود اقساط  پر فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت 20 ہزار موٹر سائیکلوں کی۔۔

بلاسود اقساط پر فراہمی کے لیے رجسٹریشن کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس میں 19,000 پیٹرول موٹر سائیکلیں اور 1,000 الیکٹرک بائیکس طلبا میں تقسیم کی جائیں گی، جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔19,000 پیٹرول بائیکس میں سے 11,676 مرد طلباء اور 7,324 طالبات کے لیے ہیں۔اسی طرح 1,000 الیکٹرک بائیکس میں سے 700 مرد طلباء اور 300 طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں