گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ملکوال ڈویژن آفس کا افتتاح

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ملکوال ڈویژن آفس کا افتتاح

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے ملکوال ڈویژن آفس کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب اور ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے کہا ہے۔۔۔

کہ ملکوال ڈویژن کے قیام سے ملکوال و گرد و نواح کے 5لاکھ سے زائد شہریوں کو بہترین اور معیاری بجلی کی فراہمی میں مزہد بہتری آئے گی اور اب مسائل کے حل کیلئے کسی کو40یا 50کلومیٹر دور منڈی بہاؤالدین نہیں جانا پڑے گا بلکہ تمام معاملات ملکوال میں ہی حل ہوجا ئیں گے ۔ ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ میں اُمید کرتا پوں کہ یہ دفتر گیپکو ملکوال و گرد و نواح کے صارفین کو بہترین اور معیاری بجلی کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ ملکوال ڈویژن آفس کا قیام یہاں کی عوام کا درینہ مطالبہ پر قائم کیا گیا ہے جس کے زیر انتظام 5سب ڈویژنز، 19گیا رہ کے وی فیڈرز،1333کلو میٹر ایچ ٹی لائن، 996کلومیٹر ایل ٹی لائن، 4 132کے وی گرڈ سٹیشن اور ایک لاکھ 6ہزار9سو16صارفین آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈویژن کے قیام سے دیہات سمیت تقریباََ ایک ہزار مربع کلو میٹر پر بسنے والے 5لاکھ شہریوں کو نہ صرف فائدہ ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں