لڑکی کے بھائیوں کا عاشق پر تشدد،برہنہ کرکے ویڈیو بنا لی

لڑکی کے بھائیوں کا عاشق پر تشدد،برہنہ کرکے ویڈیو بنا لی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ اروپ کے علاقہ میں محبوبہ کا دیدار کرنے کیلئے جانا عاشق کو مہنگا پڑ گیا ،لڑکی کے بھائیوں نے پکڑ تشدد کا نشانہ بناڈالا ،داڑھی اور سر کے بال مونڈھ ڈالے ۔

پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ،بتایا گیا ہے کہ معافی والہ کا رہائشی شعیب موبائل فون پر لڑکی سے باتیں کرتا تھا ، لڑکی نے اپنا دیدار کروانے کے لئے لڑکے کو اپنے گھر بلایا ، جب شعیب وہاں پہنچا تو اسے دیدار نصیب نہ ہوسکا البتہ لڑکی کے بھائیوں نے اسے قابو کرکے پائپوں اور ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، نوجوان نے بتایا کہ لڑکی کے بھائیوں نے اسکی داڑھی اور سر کے بال کاٹنے کیساتھ سادہ پیپرز پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے ہیں، برہنہ کرکے تشدد کیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے ادھر تھانہ اروپ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں