سول ہسپتال کی چھت ٹپکنے سے پانی ایمرجنسی وارڈ میں جمع

سول ہسپتال کی چھت ٹپکنے سے پانی ایمرجنسی وارڈ میں جمع

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)طوفانی بارش اور آندھی کے باعث شہر بھر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،متعدد مقامات پر سائن بورڈ گر گئے ،سائن بورڈ کی زد میں آ کردو افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

 جبکہ سول ہسپتال کی چھت سے بارش کا پانی ٹپک کر ایمرجنسی وارڈ تک پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق دوپہر کے وقت آسمان پر سیاہ بادل چھانے سے دن رات کا منظر پیش کرنے لگا اس دوران بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ تیز آندھی کے باعث سیٹلائٹ ٹائون مارکیٹ سمیت مختلف مقامات پر سائن بورڈ گر گئے ،جناح روڈ پر سائن بورڈ گرنے سے 17سالہ ظہیر اور زہرہ بی بی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امدادفراہم کی اسی طرح سول ہسپتال کی چھت سے پانی ٹپک کر ایمرجنسی وارڈ تک پہنچ گیا،وہاں پر موجود مریضوں کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہسپتال انتظامیہ نے بارش کا پانی نکالنے کیلئے فوری طور پر صفائی شروع کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں