سیالکوٹ :جائیداد تنازع پر فائرنگ، 45سالہ شخص قتل

سیالکوٹ :جائیداد تنازع پر فائرنگ، 45سالہ شخص قتل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مقدمہ بازی اور جائیداد کے تنازع پر 45سالہ شخص کوقتل کردیا گیا ۔

تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ جنڈو ساہی میں مقدمہ بازی او ر جائیداد کے تنازع پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 45سالہ احمد کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔ احمد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں