بلدیہ وزیر آ باد میں اوور ریڈنگ ،گیپکو افسر ذمہ دار قرار

بلدیہ وزیر آ باد میں اوور ریڈنگ ،گیپکو افسر ذمہ دار قرار

وزیرآباد (نامہ نگار) بلدیہ وزیرآباد اور گیپکو میں اوور ریڈنگ کا معاملہ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے رپورٹ میں گیپکو وزیرآباد آفس کے متعدد افسر وں و ملازمین کو ذمہ دار قرار دے دیا ۔

ایف آئی اے کی ٹیم کی انکوائری رپورٹ کے چرچے کے بعد گیپکو وزیرآباد کے ذمہ دار ٹھہرائے جانے والے افسر وں و ملازمین میں سے بیشتر سرکاری نمبرز بند کر کے منظر سے غائب ہیں۔ ذرائع بلدیہ وزیرآباد کے کنکشنز پر اوور ریڈنگ اور بلدیہ حکام کی جانب سے ایف آئی اے میں رجوع کرنے کے بعد ایف آئی اے نے انکوائری ٹیم مقرر کی جس نے کچھ روز قبل بلدیہ وزیرآباد سے ریکارڈ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کر دی ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انکوائری ٹیم نے گیپکو وزیرآباد کے 7 افسر وں و ملازمین کو اوور ریڈنگ کیس میں ذمہ دار قرار دیا ہے جس کی اطلاع گیپکو وزیرآباد کے آفس تک پہنچ گئی ذمہ دار ٹھہرائے جانے والے 7 افسر و ملازمین منظر نامے سے غائب ہو گئے دوسری جانب انکوائری ٹیم نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کر دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں